امریکی ایوان نمائندگان نے اوباماکیئر ختم کرنےسےمتعلق منصوبہ منظورکرلیا، ٹرمپ کوسکھ کاسانس مل گیامگرمظاہروں کے نئے سلسلے کاآغازبھی ہوگیاہے۔

Plan approved about to eliminate Obama Care
امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کے روز ری پبلیکن ہیلتھ کیئر بل کی منظوری دے دی ہے، امریکن ہیلتھ کیئر ایکٹ کے نام سے تیار بل کے حق میں 217 جبکہ مخالفت میں 213 ووٹ آئے ، اگلے مرحلے میں یہ بل منظوری کے لیے سینیٹ بھیجا جائے گا۔ سینیٹ میں چونکہ ری پبلیکن کو اکثریت حاصل ہے اس لیے وہاں سے اس کی منظوری کے امکانات ہیں۔
بل کی منظوری کے بعد وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، اوباما کیئر اب اصولی طور پر ختم ہو چکا ہے۔ اس بل کی تمام ڈیموکریٹک اراکین نے مخالفت کی اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ایوان میں سربراہ نینسی پلوسی نے ایک شرمناک اقدام قرار دیا۔








