counter easy hit

پیر محمد علائوالدین صدیقی کی سرپرستی میں محی الدین ٹرسٹ میں محفل پاک گیارہویں شریف کا اہتمام

Mahfil Gayarwain Sharif Mohiuddin Trust Birmingham

Mahfil Gayarwain Sharif Mohiuddin Trust Birmingham

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) جامعہ مسجد محی الدین ٹرسٹ آسٹن میں ایک عظیم الشان محفل پاک گیا رہویں شریف کا اہتمام زیر سرپرستی قائد تحریک تحفظ ناموس رسالت ، چیئرمین محی الدین ٹرسٹ و نور ٹی وی برطانیہ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیریاں شریف آزادکشمیر شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی نقشبندی کیا گیا۔

جس میں کثیر تعداد میں مردو خواتین اور نوجوان شامل ہوئے حضرت غوث اعظم شاہ عبد القا در جیلا نی کی نسبت سے انعقاد پذیر ہو نے والی اس محفل پاک کی میزبانی کے فرائض صا حبزادہ پیر محمد نو ر العارفین صدیقی، صاحبزادہ پیر محمد ظہیر الدین صدیقی ، صاحبزادہ پیر محمد حماد صدیقی اور صاحبزادہ پیر محمدحسن صدیقی نے سرانجام دیے جبکہ محفل پاک کی نقابت معروف عالم دین مولانا محمد نصیر اللہ نقشبندی نے کی۔

اس موقع پر سرپرست اعلیٰ جماعت اہل سنت برطانیہ مفتی محمد گل رحمن قادری ،امیر جماعت اہل سنت برطانیہ مفتی یا ر محمد قادری، علامہ غلام ربانی افغانی نا ظم اعلیٰ جماعت اہل سنت برطانیہ ،صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ، ناظم مالیات جماعت اہل سنت برطانیہ صاحبزادہ حافظ محمد سعید احمد مکی ، مفتی محمد نذیر احمد نقشبندی ، محمد الیا س صدیقی ،خلیفہ محمد شفیع صدیقی، محمد ذوالفقار صدیقی ،حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ،قاری عبد الرشید ،مرزا محمد پرویز صدیقی، محمد سرفراز، فیضان کیانی ، راجہ غلام مرتضیٰ ، محمد اسماعیل ،محمد اظہر ، عنصر اقبال اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہو ئے صاحبزادہ پیر محمد نور العارفین صدیقی نے کہاکہ شیطان کے راستے کو چھوڑ کر رحمن کے را ستے کا مسافر بننا ہو گا، اللہ رب العزت نے صرف انسانوں اور جنوں کا روز قیامت حساب رکھا ہے باقی تمام مخلوقات اس سے مبراء ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ خود کوحساب کے لیے پیش ہو نے سے پہلے اپنا احتساب کرلے تاکہ حشر کے دن ملامت ندامت اور شرمندگی کا سامنا نہ ہو ۔ انہو ں نے کہاکہ خالق کی طرف سے انسان کو نفس کے ساتھ ساتھ حق و باطل میں امتیا ز کی حکمت بھی دی ہے وہ چا ہے تو برائی کا راستہ اپنا لے یا پھر صراط مستقیم کو اپانا تے ہو ئے خالق کا برگزیدہ اور مقبول بندہ بن جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ اگر انسان شیطانی برائی سے خود نہیں بچ سکتا تو اہل اللہ سے ناطہ جوڑ لے اللہ رب العزت نیکوں کی صحبت اور سنگت کے صدقے اسے شیطان سے نجا ت عطا فرما ئے گا ۔ سرپرست اعلیٰ جما عت اہل سنت برطانیہ مفتی محمد گل رحمن قادری نے کہاکہ ایمان کی سلامتی اور عقیدے کی پختگی ہی درحقیقت دنیا و آخرت کے کامیاب ہو نے کا سرٹیفکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو چاہیے کہ اشرف المخلوقات ہو نے کے ناطے اپنی ذمہ داریاں پہچانے اور اللہ کی عبادت اور بندگی کا حق ادا کرے۔ علامہ محمد غلام ربانی افغانی ناظم اعلیٰ جما عت اہل سنت برطانیہ نے کہاکہ انسان غلطیوں کا پتلہ ہے جبکہ اللہ رب العزت ہر عیب اور کمزوری سے پاک ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو چاہیے کہ اپنی ہستی قائم رکھنے کے لیے خود کو دنیا کی زیب و آرائش اور مال و متاع سے محفوظ رکھتے ہو ئے زندگی بسر کرے ۔ انہو ں نے کہاکہ نفس کے کھلے دشمن شیطان کو محض باتو ں سے ہی نہیں بلکہ اپنے کردار افکار اور عمل سے شکست دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا وی دشمنی پہ پریشانی کے بجا ئے آخرت کو خراب کرنے والی دشمنی کو پہچاننا ہو گا۔

پیر محمد طیب الرحمن قادری چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ نے کہاکہ انسان کو ایمان کی حفاظت کے لیے ہمیشہ کوشش کرتے رہنا چاہیے کیونکہ ایک مسلمان مومن کی زندگی میں اس سے قیمتی کوئی شے نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایمان کی موجودگی کی علامت بیا ن کرتے ہو ئے رسول پاک صلی اللہ ولیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تیری نیکی تجھے خوش اور برائی تجھے غمگین کرلے تو سمجھ لو کہ تمہا را ایمان قائم ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں چا ہیے کہ اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ ولیہ وآلہ وسلم کے ذکر کی محفلیں آباد کریں تا کہ ایمان کی تروتازگی برقرار رہے۔

مفتی محمد نذیر نقشبندی مہروی نے کہا کہ آنے والے ایام حج اور عید قربان کے حوالہ سے بڑی اہمیت کے حامل ہے انہو ں نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ اپنی ذمہ داری کو پو را کرتے ہو ئے صرف قربانی کا جا نور لیکر ذبح نہ کریں بلکہ فلسفہ قربانی کو سمجھتے ہو ئے اس کا گوشت رشتہ داروں عزیز و اقرباء ہمسائوں قربانی سے محروم افراد اور غریب غرباء میں تقسیم بھی کریں ۔انہو ں نے کہاکہ بلا شبہ پیغمبر اسلام صلی اللہ ولیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے بعد جہالت اور گمراہی کا خاتمہ ہو گیا ہمیں ان اعمال کو اپنانا ہو گا جن کا حکم ہما رے پرورد گار اور رسول اکرم صلی اللہ ولیہ وآلہ وسلم نے ہمیں دیا ہے۔ مولانا محمد نصیر اللہ نقشبندی نے کہا کہ محافل ذکر سے علم کی پیاس بجھتی اور روحانی تسکین حاصل ہو تی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اللہ کے ہاں اجتماعی عبادات کا ثواب بہت زیادہ ہے تنہا نماز پڑھنے سے 1 نماز کا ثواب ہو تا جبکہ مسجد میں با جماعت پڑھنے سے 27 نمازوں کا ثواب ملتا ہے اسی طرح جامع مسجد میں پڑھنے سے 500 نما زوں کا ثواب ملتاہے اگر ایک نما ز مسجد نبوی میں ادا کی جا ئے تو یہی ثواب 50 ہزار نمازوں کے برابر ہوجاتا ہے جبکہ حرم پاک میں ایک نماز کا ثواب 1 لاکھ نما زوں کے برابر ملتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اللہ رب العزت نے ہما رے لیے نیکیوں اور اچھائیوں کے لیے آسانیاں پیدا کردی ہیں اب یہ ہما را فرض ہے کہ ہم کس راستے کو اپنا تے ہیں ایک وہ جو جنت کی طرف لیجاتا ہے اور دوسرا وہ جو جہنم کی آگ بنتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر بچے کی پیدائش فطرت اسلام پر ہوتی ہے لیکن بعد میں وہ والدین کی نقل و حرکت اور دین کو اپناتا ہے اسلیے اپنی اولاد کے سامنے ایسا عمل پیش کریں انکے اندر مذہبی رشتہ مضبوط کرنے کی کوشش کریں تاکہ تعلیم و تربیت کا فریضہ حقیقی معنوں میں ادا ہو سکے ۔ انہوں نے کہاکہ غوث پاک حضرت عبد القا در جیلا نی نے رسول اکرم صلی اللہ ولیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے اپنی ظاہری زندگی میں بارہویں پاک کا اہتمام بہت زیادہ کیا جس کے بدلے اللہ رب العزت نے انہیں گیارہویں شریف عطا فرمائی اور انکے جا نے کے بعد بھی عشاقان رسول صلی اللہ ولیہ وآلہ وسلم غوث اعظم کی گیا رہویں کی محافل سجا تے ہیں جس سے روحانی اور ایمانی غذا ملتی اور استفادہ حاصل ہوتا ہے ۔ محفل پاک کے اختتام پر قائد تحریک تحفظ ناموس رسالت ، چیئرمین محی الدین ٹرسٹ و نور ٹی وی برطانیہ ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیریاں شریف آزادکشمیر شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی نقشبندی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جو حالیہ ناسازی طبعیت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس روحانی و مذہبی محفل میں شرکت کرنے والے خوش نصیبوںمیںگیا رہویں شریف کا لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔