counter easy hit

پمز اسپتال اسلام آباد میں ایبولا وائرس کا مشتبہ مریض داخل

Ebola Virus

Ebola Virus

اسلام آباد (یس ڈیسک) پمز اسپتال اسلام آباد میں ایبولا وائرس کا مشتبہ مریض داخل ہوا ہے، ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق 41 سال کے سخاوت حسین ایک ماہ قبل یوگینڈا سے پاکستان واپس آئے۔

شتبہ مریض کو آئیسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ طبی عملے اور ڈاکٹرز کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

پروفیسر جاوید اکرم کے مطابق مشتبہ مریض کے خون کے نمونے قومی ادارہ صحت کو بھیج دیئے، ابتدائی معائنے میں ایبولا وائرس کے اثرات نظر نہیں آئے، 10 روز سے ایبولا کی علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔