counter easy hit

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے آن لائن سسٹم میں خرابی، پروازیں تاخیر کا شکار

اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا آن لائن سسٹم ہینگ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

PIA online system error on New Islamabad airport, flights delayedاسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پی آئی اے کا سسٹم ہینگ ہوگیا ہے، آئن لائن سسٹم میں خرابی کے باعث مسافروں کو بورڈنگ کارڈ کے اجرا میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈنگ کارڈ جاری نہ ہونے کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور مسافروں کو عملے کی جانب سے انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مسافروں کے دباؤ کی وجہ سے پی آئی اے کا عملہ مینول بورڈنگ کارڈ جاری کررہا ہے تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باجود سسٹم کو ٹھیک نہیں کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے مسافروں کا رش ہے اور روزے کی حالت میں انہیں پریشانی کا سامنا ہے، مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے پی آئی اے کی پروازیں اڑان نہیں بھرمار ہیں۔