counter easy hit

پی آئی اے ،فضائی میزبانوں کو نشہ آور اشیا کے استعمال سے روکنے کیلئے پرواز سے قبل ڈوپ ٹیسٹ لازم قرار

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کیلئے نئے احکامات جاری کرتے ہوئے پرواز سے پہلے الکوحل ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کیبن کریو کے لیے سانس کا معائنہ لازم قرار دیا گیا ہے جس کے تحت اندرون و بیرون ملک تمام پروازوں پر تعینات کیبن کریو کو جہاز میں سوار ہونے سے قبل سانس کا معائنہ کروانا ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ٹیسٹ کا مقصد کریو میں الکوحل اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کی روک تھام ہے، کیبن کریو کے سانس کا معائنہ بریفنگ رومز میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے فلائٹ سرجنز اور میڈیکل آفیسر خود کریں گے۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق عالمی فلائٹ سیفٹی قواعد و ضوابط اور انٹرنینشل سول ایوی ایشن رولز کے تناظر میں پی آئی اے کی جانب سے یہ اقدام سامنے آیا ہے۔ پی آئی اے میڈیکل ڈویژن کی کیبن کریو کے لیے جاری نئی ایڈوائزری فوری طور پر نافذالعمل ہو گی۔

واضح رہے اس قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی پائلٹس اور کاک پٹ عملے کے ٹیسٹ کررہی ہے ، اب پی آئی اے نے تمام پروازوں سے پہلے اپنے فضائی میزبانوں کے ٹیسٹ لازمی کرے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website