counter easy hit

ابوظہبی ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے جہاز پر بین الاقوامی ایجنسی کا چھاپہ۔۔۔۔ پوری قوم کو حیران کر دینے والی خبر

کراچی(ویب ڈیسک) پی آئی اے کی پرواز پر یورپی سیفٹی ادارے کا چھاپہ، ادارے نے مسافروں کو فراہم کیے جانے والے کھانے اور پلاسٹک کٹلری کے استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے ابو ظہبی پہنچنے والی پرواز پی کے 263 پر یورپی ادارے سیفٹیاسیسمنٹ آف فارن ایئر کرافٹس (سافا) نے چھاپہ مارا۔سافا نےطیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی سافا کی ٹیم نے پرواز میں مسافروں کو کھانا فراہم کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔طیارے میں زیر استعمال پلاسٹک کے چمچ پلاسٹک کے ٹی کپ اور کھانوں پر پلاسٹک کی ریپنگ پر سافا نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سافا نے پلاسٹک کٹلری کے استعمال پر پی آئی اے کو وارننگ جاری کردی۔خیال ر ہے کہ سول ایوی ایشن پہلے ہی ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس اور ایئر لائنز میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کر چکی ہے، پابندی وزیر اعظم عمران خان کی کلین اور گرین مہم کے تحت عائد کی گئی ہے۔سول ایوی ایشن نے ہدایت کی تھی کہ جہازوں میں مسافروں کو پیش کیے جانے والے کھانے میں موجود کٹلری کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں نہ پیک کیا جائے۔سی اے اے حکام نے پلاسٹک بیگز کی جگہ کاغذ اور ماحول دوست بیگز استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

PIA, AEROPLANE, RAIDED, BY, INTERNATIONAL, AGENCY, IN, DUBAI

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website