counter easy hit

پی ایچ ڈی سکالر اور صحافی سید سبطین شاہ ایک ہفتے کے دورے پر ناروے پہنچ گئے

Syed Sibtain Shah

Syed Sibtain Shah

اوسلو (پ۔ر) پی ایچ ڈی سکالر اور ممتازپاکستانی صحافی سید سبطین شاہ جو ایک مطالعاتی دورے پر یورپ میں ہیں، گذشتہ روز ناروے پہنچ گئے۔

اوسلو میں اپنے چند دن کے قیام کے دوران ناروے کے ایک تھینک میں امیگرنٹس کے مسائل پر ایک سیمینار میں شریک ہوں گے اور سیاسی امور کے نارویجن ماہرین سے ملاقات کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ رہنماوؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔سید سبطین شاہ آج کل ایک ری سرچ مقالے پر کام کررہے ہیں جس میں ’’مذہبی انتہاپسندی اور عالمی سلامتی‘‘ پر فوکس کیا گیا ہے۔