counter easy hit

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصںوعات سستی ہونے کا واضح امکان۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصںوعات سستی ہونے کے واضح امکانات ہیں۔ماہرین کے مطابق گزشتہ کچھ ہفتوں سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گھٹنے کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا، وہ اب تک جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران کوتیل کی سپلائی کی مشروط اجازت ملنے اور بین الاقوامی سطح پر معاشی سست روی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 1 ڈالر 60 سینٹس کمی کے بعد 59 ڈالر فی بیرل اور برطانوی خام تیل بھی 1 ڈالر 60 سینٹس کمی کے بعد 69 ڈالر36 سینٹس فی بیرل کی قیمت تک پہنچ گیا ہے۔دو ہفتوں کے درمیان عالمی منڈی میں خام تیل 9 فیصد یعنی 6 ڈالر فی بیرل سستا ہوچکا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے سے پاکستان میں بھی حکومت کی جانب سے دسمبر کے ماہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ نے بھی کچھ روز قبل عندیہ دیا تھا کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ضرور کمی کی جائے گی۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔