فرانس سلوواکیا کے سائیکلسٹ پیٹر ساگن نے فرانس میں سائیکلنگ چیمپئن شپ جیت لی ہے، ریس میں سوئس سائیکل سوار نے دوسری جبکہ نیدر لینڈز کے رائیڈر نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

موجودہ عالمی چیمپئن پیٹر ساگن نے ریس کے آغاز سے ہی بہترین پرفارمنس دی، انہوں نے 257 کلومیٹرز کا فاصلہ 5 گھنٹے 54 منٹ اور چھ سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، سوئٹزر لینڈ کے سیلوان دوسرے، نیدر لینڈز کے نِکی تیسرے نمبر پر رہے۔








