counter easy hit

پشاور کے نواحی علاقہ سوریزئی پایاں سے لاش برآمد

Peshawar

Peshawar

پشاور (یس ڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ سوریزئی پایاں سے لاش برآمد ہوئی، مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں سوریزئی پایاں کے علاقہ سے لاش برآمد ہوئی۔ مقتول کی شناخت فرید اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 45 سال اورتعلق گڑھی بنات کے علاقہ سے ہے۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کےلئے منتقل کر دی ہے۔ مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں۔