counter easy hit

پشاور : سرچ آپریشن کے دوران انیس مشتبہ افراد سمیت 35 افغان باشندے گرفتار

Search Operation

Search Operation

پشاور (یس ڈیسک) پشاور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران انیس مشتبہ افراد سمیت پینتیس افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا۔

پشاور کے علاقہ تھانہ بھانہ ماڑی میں پولیس نے بارود کی نشاندہی کرنے والے مخصوص کتوں اور خواتین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن علاقہ منکرائو ، امین کالونی اور لنڈی ارباب کے علاقے میں کیا گیا جس کے دوران پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کرلیا جبکہ انیس مشتبہ افراد سمیت پینتیس افغان مہاجرین کو بھی گرفتار کرلیا گیا جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔