counter easy hit

پشاور میں پھر تعلیمی ادارے پر حملہ، کالج کے گیٹ کو نقصان

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور (یس ڈیسک) پشاور میں ایک بار پھر تعلیمی ادارے پر حملہ کیا گیا ہے۔ رات گئے حیات آباد فیز فائیو میں نجی تعلیمی ادارے کے باہر دھماکا ہوا جس سے ادارے کے مرکزی دروازے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 سے ڈھائی کلو گرام دیسی ساختہ بارودی مواد کا استعمال کیا گیا

جس کو ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا، دھماکے سے کالج کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد سیکیورٹی ایڈوائزری کے باوجود کالج نے سیکیورٹی انتظامات نہیں کئے تھے۔