counter easy hit

پرویزمشرف کی انتہائی طاقتور امریکی شخص سے خفیہ ملاقات

اسلام آباد: سابق فوجی صدر پرویز مشرف بیرون ملک مقیم ہیں اور ان کیخلاف غداری کا کیس بھی خصوصی عدالت نے سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے، ایسے میں سابق صدر کی ایک ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ اعلیٰ امریکی حکام سے چپکے سے مدد کی درخواست کررہے ہیں۔

اس ویڈیو کلپ کی تاریخ واضح نہیں تاہم 29 سیکنڈ کی ویڈیو میں پرویز مشرف سوالات کے جواب دے رہے ہیں اور خفیہ طریقے سے اقتدار میں واپسی میں مدد دینے کو کہہ رہے ہیں تاکہ امریکا دہشتگردی اور انتہا پسندی سے محفوظ ہوجائے۔ پرویز مشرف کو ایک سوال سننے کے موقع پر ڈسپوزل گلاس سے گھونٹ بھرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، سوال پوچھنے والا سابق صدر سے پوچھتا ہے کہ ہمیں کیا تبدیلی کرنی ہوگی کہ ہمارا پیسہ دہشتگردی، اسلام اور القاعدہ سے امریکہ کو تحفظ کیلئے ایک مثبت راستے میں استعمال ہو، ہمارے لیے ایسا کون کرسکتا ہے؟؟؟ مشرف نے اپنے فوری جواب میں کہا کہ میرا ماضی موجود ہے، مجھے دوبارہ اقتدار میں آنے کی ضرورت ہے اور میری مدد کی جائے، مجھے کھلم کھلا نہیں بلکہ خفیہ طریقے سے حمایت کی ضرورت ہے تا کہ ہم دوبارہ جیت جائیں۔