counter easy hit

بریکنگ نیوز: پرویز مشرف کی سزا کے خلاف اپیل کے لیے پاکستان آمد۔۔۔۔۔ تازہ ترین خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی طرف سے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کے حکم پر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق صدر کے پاس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اختیار موجود ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج محمود عالم رضوی

نک جب کمرے میں داخل ہوتے ہیں تو ۔۔۔۔۔ پریانکا چوپڑا کا اپنے شوہر نک جونز کے بارے میں انتہائی رومانٹک انکشاف

کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں سنائے گئے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر سکتے ہیں،اگرچہ پرویز مشرف کے پاس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اختیار ہے لیکن انہیں اپیل دائر کرنے کیلئے واپس ملک آنا پڑے گا۔ محمود عالم رضوی کے مطابق ایسے کیسز میں سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے جس کے تحت اگر کسی مفرور ملزم کو سزا سنائی جاتی ہے تو اسے واپس آکر اپیل دائر کرنی پڑے گی۔ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے سابق آرمی چیف و صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزا موت سنائے جانے کے فیصلے سے اختلاف کیا ۔ انہوں نے کہا سابق صدر کا اقدام آئین شکنی نہیں تھا،پرویز مشرف کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیا جا سکتا ہے جس پر سنگین غداری کا مقدمہ نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا جن ججز نے سابق آرمی چیف سے متعلق فیصلہ دیا، ان کی ایگزیکٹو آرڈر سے بحالی بھی غیر آئینی تھی۔ ماہر قانون اشتر اوصاف نے سابق صدر پرویز مشرف سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔اشتر اوصاف نے کہا یہ ان کی اپنی صوابدید ہے ،پرویز مشرف کے پاس ایک آپشن یہ بھی ہے کہ وہ اس کے قوم سے معافی مانگیں،پرویز مشرف نے جو بھی کیا اس پر قوم سے معافی مانگنی بنتی ہے ۔ قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا مشرف کیس پاکستان کی تاریخ کا پہلا فیصلہ ہے جس میں عدالت نے نظریہ ضرورت پر انحصار نہیں کیا، بلکہ قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھا ،یہ بڑا اہم اور ضروری فیصلہ ہے ،ان پر آرٹیکل چھ تو لگتا ہی تھا،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججوں کو گرفتار کرلینے کا اختیار تو کسی آرمی چیف کو نہیں دیا جا سکتا ۔ تین نومبر کی ایمرجنسی بھی سنگین جرم تھا،آرمی چیف کو یہ اختیارکس نے دیا۔ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا جن لوگوں نے مشرف کی اعانت کی ان کی مدد کے مطابق انہیں جوابدہ ہونا پڑے گا۔اعتزاز احسن نے کہا مشرف کو اپیل کا موقع ملے گا،قانون اپیل کا راستہ دیتا ہے ،اپیل کیلئے مجرم کو خود حاضر ہونا پڑتا ہے لیکن مشرف بیمار ہیں ،اگر عدالت مان لے تو مشرف کے بغیر بھی اپیل ہو سکتی ہے ،امکان ہے کہ سپریم کورٹ پرویز مشرف کی بیماری کے باعث انہیں رعایت دیکر بیرون ملک سے اپیل کا حق فراہم کردے ۔pervez musharaf, will, come, to, Pakistan, for, appeal, against, court, verdict

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website