counter easy hit

پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے دی

PPP

PPP

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹ کے الیکشن کے لئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی سندھ سے ایک بار پھر رحمان ملک سینٹ کے امیدوار ہونگے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹ کےالیکشن کے لئے ناموں کو حتمی شکل دے دی اس سے قبل تین روز تک مسلسل سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کا سلسلہ جاری رہا جس میں کو چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی سابق صدر آصف زرداری، سلیم مانڈوی والا، اسلام الدین شیخ، ٹیکنو کریٹ کی سیٹ کے لئے سندھ سے فاروق ایچ نائیک، سسی پلیجو، پنجاب سے ندیم افضل چن اور بلوچستان سے صابر بلوچ اور کے پی کے سے خانزادہ اخوند کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔