counter easy hit

پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ اکرم باجوہ نے 9 رکنی میلہ انتظامی امور کمیٹی کا اعلان کردیا

Akram Bajwa And Zaheer Abbas

Akram Bajwa And Zaheer Abbas

ویانا ( ویانا رپورٹ) 20 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ کے چیف آرگنائزر محمد اکرم باجوہ نے 9 رکنی میلہ انتظامی امور کمیٹی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیراہتمام 20 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ جو سولہ اگست بروز اتوار کو سی بارن کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔ کرکٹ میلہ کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ نے کرکٹ میلہ گراونڈ میں انتظامی امور سرانجام دینے کیلیے 9 رکنی میلہ انتظامی امور کمیٹی کا اعلان کیا۔

جن میں حاجی ملک خلیل اعوان ،حاجی قاسم علی، چوہدری محمد نواز وڑائچ،حاجی اسلم ملتانی،عارف بھٹی ،سفطین حسین شاہ،محمدبلال،غلام عباس اور عبدالستار شامل ہیں اور اس 9 رکنی میلہ انتظامی امور کمیٹی کے نگران حاجی ملک خلیل اعوان ہونگے۔9 رکنی میلہ انتظامی امور کمیٹی کے ارکان کرکٹ میلہ میں مہمانوں کی مشروبات ،چائے،جلیبیاں،پکوڑوں اور کھانے وغیرہ کے ساتھ تواضع کریں گے اور مہمانوں کی دیکھ بھال کی خدمات سرانجام دیں گے۔