counter easy hit

پٹیل پاڑہ فائرنگ کیس، فیصل رضا عابد ی باقاعدہ گرفتار

Patel Para firing case, or formally arrested Faisal Raza Abidi

Patel Para firing case, or formally arrested Faisal Raza Abidi

پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ روز پٹیل پارڑہ میں 2افراد کے قتل کے مقدمہ میں پولیس نے باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق گرفتاری گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں 2 افراد کے قتل کے مقدمے میں کی گئی ہے، جو جمشید کوارٹرز تھانے میں آج ہی درج کیا گیا ہے،فیصل رضا عابدی کو رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔

فیصل رضا عابدی کو رات گئے نیو رضویہ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر سےقانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، جہاں ان سے تفتیش جاری تھی۔

فیصل عابدی کے گھر سے ممنوعہ بور کا جو اسلحہ برآمد کیا گیا، جن میں جی تھری اور ایس ایم جی سمیت دیگر ہتھیار شامل تھے، ان سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے بعد انھیں گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں ہونے والی2 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے اور انھیں کل عدالت میں پیش کیا جاسکتا ہے، یہ مقدمہ جمشید کوارٹرز تھانے میں آج ہی درج کیا گیا ہے۔

رات گئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جب نیو رضویہ سوسائٹی میں فیصل رضا عابدی کے گھر پر چھاپہ مارا تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تقریباً آدھے گھنٹے تک ان کے گھر کی تلاشی لیتے رہے،جس کے بعد فیصل رضا عابدی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اس دوران اطراف کی سڑکیں بند کر کے گھر کو حصار میں لیا گیا تھا جبکہ سیکورٹی ادارے کی 10 گاڑیوں نے کارروائی میں حصہ لیاتھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website