counter easy hit

مسافر طیارہ شہری علاقے میں گر کر تباہ

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک )امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنے سے 2 گھروں میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثے میں ابھیتک 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، اس کے علاوہ 2 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔واضح رہے کہ کچھ ماہ پہلے نڈونیشین طیارہ حادثے میں عملہ سمیت تمام 189مسافر جاں بحق ہو گئے، طیارے کی باقیات اور لاشوں کو نکالنے کی کارروائی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 11افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں،انڈونیشین ظیارہ حادثے پر سعودی فرمانروا نے انڈونیشیا کے صدر کو تعزیتی پیغام بھجوایا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں مسافر طیارہ گرنے سے ایک سو نواسی افراد ہلاک ہو گئے۔ امدادی کارکنوں نے سمندر میں ملبہ تلاش کرکے11افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔