counter easy hit

فردوش عاشق اعوان نے رانا ثنااللہ کو آئینہ دیکھاتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

Parrudash Ashok Awan declared Rana Sanaullah a big mirror while showing mirror

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بڑی گاڑی میں ہیروئن رکھ کرلے جانے کا بڑا کام کوئی نامی گرامی لیڈر ہی کرسکتاہے ، میڈیا کوان افسران کی پشت پر کھڑا ہونا چاہئے تھا جنہوں نے جان پر کھیل کر یہ کارروائی کی ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رانا ثنا ءاللہ جیسا بڑا آدمی ہی اپنی بڑی گاڑی میں15کلو ہیروئن لے کرجاسکتاہے ،چھوٹا آدمی تو چھوٹی سوزوکی کار میں ہی جاسکتاہے ،ایسا بڑا کام ایک نامی گرامی لیڈر ہی کرسکتا ہے ،میڈیا کو ان افسران کی پشت پر کھڑے ہونا چاہئے تھا جنہوں نے جان پر کھیل کر یہ کارروائی کی ناکہ ان کامورال ڈاﺅ ن کیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان افسران کو جنہوں نے یہ مشکل کام کیا خراج تحسین پیش کرتی ہوں،کسی سیاستدان پر ہاتھ ڈالنا ، اتنا آسان کام نہیں ہوتا ، اگر کوئی افسر ایسا کام کرتا ہے تو ہم اس کی تعریف کرنی چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر جو کچھ چل رہاہے کہ تصاویر نہیں آئیں ، یہ وہ لوگ ہیں جو پنجاب پولیس کو استعمال کیا کرتے تھے اورمخالفین کو پولیس مقابلوں میں مروایا کرتے تھے ، ان کا ایک تاریخ ساز ریکارڈ ہے ، شہباز شریف اور راناثنا ءاللہ ادھر سہولت کار ہوتے تھے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کا معاملہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے الگ ہے ، یہ قومی مفادات کے ساتھ جڑا ہے ، کس کوپتہ نہیں کہ رانا ثناءاللہ کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ کیارابطے تھے اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں کیا کردار تھا؟ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام سے قانون پر عمل داری کا جو مینڈیٹ لیا تھا ،اس پر عمل کررہے ہیں، عمران خان کا اس پاکستان کے عوام سے یہ وعدہ ہے کہ اس ملک سے کالا دھن ختم کرناہے ، اب کوئی بے نامی نہیں رہے گا ، سب کو ٹیکس دینا پڑے گا ، حکومت کسی بلیک میلنگ اوردباﺅ میں نہیں آئے گے ،حکومت آئین کے سامنے جوابدہ ہے اور جومینڈیٹ عوام نے عمران خان کو دیاہے ، وزیر اعظم نے اس کے ساتھ انصاف کرناہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website