counter easy hit

پیرس: آسکر ایوارڈ یافتہ نکول کڈمین نے کرسمس تحائف ڈسپلے کا افتتاح کر دیا

پیرس: آسکر ایوارڈ یافتہ ادکاراہ نکول کڈمین نے پیرس میں کرسمس تحائف ڈسپلے کا افتتاح کر دیا۔ فیری لائٹس اور رنگ برنگے کھلونے توجہ کا مرکز بنے رہے۔

Paris: Oscar-winning Nicole Kidman inaugurated Christmas gifts displayفرانس میں کرسمس کاؤنٹ ڈاؤن شروع، پیرس میں تہوار کو خوش آمدید کہنے کے لیے کھلونوں سے سجا ڈسپلے کھول دیا گیا۔ ڈسپلے کا افتتاح آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نکول کڈ مین نے کیا، جن کے جلوؤں نے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا۔ اداکارہ اپنے مداحوں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتی رہیں۔ چلتی ٹرین، گلوب پیپٹ اور چمکیلی جوتیوں کے اڑان بھرتے کھلونے ڈسپلے کی خاص بات تھے۔ روشنیوں سے منور ڈسپلے میں کھلونوں کی بڑی تعداد رکھی گئی تھی، جو آنے والے مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔