counter easy hit

پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام پہلا عالمی مشاعرہ

Paris literary Forum Organized First Global Mushaira

Paris literary Forum Organized First Global Mushaira

پیرس: ۷ جون بروز اتوار پیرس میں واقع بیحد خوبصورت اور دیدہ زیب ہال میں پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام پہلے شاندار عالمی مشاعرہ اور فرانس کی معروف شاعرہ سمن شاہ کے دوسرے مجموعے کلام ہمیشہ تم کو چاہیں گے کی رسم پذیرائی کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

اس عالمی مشاعرہ میں یورپ بھر سے ممتاز شعراء کرام نے شرکت کی جن میں غزل انصاری ڈیوسبری انگلینڈ، فرزانہ نیناں نوٹنگھم انگلینڈ، راحت زاہد گلاسگو، نعیم حیدر برمنگھم انگلینڈ، عاطف توقیر جرمنی ، ارم احمد جرمنی، حافظ احمد اسپین ، جمشید مسرور ناروے ، نے بھر پور شرکت کی محترم جمشید مسرور نے اس تقریب کو صدارت کا اعزاز بخشا تقریب کا آغاز قران پاک کی تلاوت سے محترم قاری عباس طاہر نے کیا اور نعت کا نذرانہ محترمہ ستارہ ملک نے اپنی دلکش آواز میں پیش کیا

تقریب کے پہلا حصہ فرانس کی معروف شاعرہ سمن شاہ کے دوسرے شعری مجموعہ ہمیشہ تم کو چاہیں گے کی رسم پذیرائی پر مشتمل تھا جس کی نظامت کے فرائض ریڈیو پاک سلونا کے ڈائریکٹر حافظ احمد نے بخوبی ادا کیے جس کے لیے پیرس ادبی فورم ان کا بہت مشکورہ ے سمن شاہ کی کتاب پر شاعرہ فرزانہ نیناں ، راحت زاہد، غزل انصاری، اور جمشید مسرور نے مقالے پڑھے اور سمن شاہ کی شاعری پر روشنی ڈالتے ہوئے مبارک باد دی

تقریب کے دوسرے حصے میں عالمی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا مشاعرہ میں شاعر حضرات غزل انصاری ، توقیر عاطف، فرزانہ نیناں، ارم احمد، جمشید مسرور، نعیم حیدر، راحت زاہدنے اپنے کلام سنا کر خوب داد وصول کی مقامی شعراء میں آصف جاوید آصی، وقار ہاشمی، شمیم خان،ممتاز ملک، عاکف غنی ،نے اپنا کلام سنایا تقریب کے تیسرے اور آخری حصے میں محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا پیرس کے معروف گلوکار انورحسین طبلہ نواز لطیف خان اور ریاض نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور خوب سراہے گئے

تقریب میں مہمانوں کی خاطر تواضع کا خاص انتظام کوک ٹیل اور ڈنر کی صورت کیا گیا اس خوبصورت تقریب میں مختلف طبقہ ہائے فکر رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی آخر میں پیرس ادبی فورم کی صدر سمن شاہ نے تمام مہمانوں ، تمام میڈیا، پاکستان عوامی تحریک کے تعاون کا بہت شکریہ ادا کیا پیرس ادبی فورم کی پوری ٹیم اور پروگرام کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر ذیشان بٹ کی دن رات کی کاوش کو سراہتے ہوئے پروگرام کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور پیرس ادبی فورم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں پیرس ادبی فورم نے اردو کی نئی بستی قائم کر دی ہے

Paris literary Forum Organized First Global Mushaira

Paris literary Forum Organized First Global Mushaira

Paris literary Forum Organized First Global Mushaira

Paris literary Forum Organized First Global Mushaira