counter easy hit

پیرس میں جی سیون گروپ كا اجلاس, پاكستانی ,كشمیری اور سكھ كمیونٹی اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو كر مظلوم كشمیریوں كی حمایت كیلیے تاریخی مظاہرہ كیلیے یكجہتی كا پیغام دے

پیرس میں جی سیون گروپ كا اجلاس, پاكستانی ,كشمیری اور سكھ كمیونٹی اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو كر مظلوم كشمیریوں كی حمایت كیلیے تاریخی مظاہرہ كیلیے یكجہتی كا پیغام د ے
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پیرس آمد کے موقع پر پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے یونیسکو آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر سرکردہ راہنمائوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ فرانس میں ہونے والے جی سیون اجلاس كے موقع پر پاكستانی ,كشمیری اور سكھ كمیونٹی كی سركردہ شخصیات یكسو ہوكر مظلوم كشمیریوں كی حمایت میں سامنے آٸیں۔
بھارت كشمیریوں پروحشیانہ مظالم ڈھارہا ہے، میں ایسے میں ہر ایك فرد كو انسانی ہمدردی كے تحت كشمیریوں كے ساتھ كھڑا ہونا چاہیے ، كشمیری اپنی آزادی كی جنگ لڑ رہے ہیں اور جی سیون جیسے فورمز پر كشمیریوں كی آزادی كی تحریك كیلیے مہذب دنیا كو بھی آواز بلند كرنی چاہیے۔
بھارت كی طرف سے كشمیریوں كے بنیادی حقوق كوسلب كرنا اوران كی تحریك آزادی كو دہشت گردی قرار دینا افسوسناك ہے اور اس كا پراپیگنڈہ كشمیریوں كی تحریك كو كمزور نہیں كرسكتا اور نہ ہی عالمی برادری كو گمراہ كرسكتا ہے۔
مقبوضہ كشمیر میں بھارتی فوجی كشمیریوں كی جدوجہد كو دبانے میں ناكام رہے ہیں، بھارتی افواج كی جانب سے بے گناہ كشمیریوں كا قتل خطے كے امن كے لیے خطرہ ہے

Protestation
L’arrivée de Narendra Modi en France proteste vivement,
23 août à 9h devant l’UNESCO Paris
L’organisera une manifestation contre terroriste Modi qui fait génocide en Kashmir et menace pour la paix mondiale.

Venir avec familles, les enfants, des amis
À
Place de Breteuil
75007 Paris
France
Métro Duroc ligne 10

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website