counter easy hit

بیگ میں چھپ کر سپین آتے ہوئے پکڑے جانے والے بچے کو ریذیڈنسی مل گئی

Child Get Paris Residency

Child Get Paris Residency

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) بیگ میں چھپ کر سپین میں داخل ہونے والے 8 سالہ بچے آدوِئو کا سپین میں رہنے کیلئے 1 سال کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ ریذیڈنس کارڈ انہیں خصوصی حالات کے باعث جاری کیا گیا ہے۔

آدوِئو کے والد ، والدہ اور بہنیں سپین میں مقیم ہیں۔ اور آدوئو کے والد معاشی مجبوریوں کے باعث آدوئو کو سپین قانونی طریقہ سے لانے کی حکومتی شرائط کو پورا نہیں کر پائے تھے۔

جس پر انہوں نے بیٹے کو بیگ میں چھپا کر لانے کی کوشش کی۔ جس کے دوران آدوئو کا سکیننگ مشین میں پکڑ لیا گیا۔ اور اسے بچوں کے سینٹر میں داخل کردیا گیا۔