counter easy hit

پیرس میں یوم یکجہتی کشمیر کا پروگرام چار تاریخ کو ایفل ٹاور پر ہوگا۔ پروگرام زیر صدارت زاہد ہاشمی اور مہمان خصوصی بیرسٹر سلطان محمود ہوں گے۔

پیرس میں یوم یکجہتی کشمیر کا پروگرام چار تاریخ کو ایفل ٹاور پر ہوگا۔ پروگرام زیر صدارت زاہد ہاشمی اور مہمان خصوصی بیرسٹر سلطان محمود ہوں گے۔
پیرس ( پریس ریلیز ) پیرس میں یوم یکجہتی کشمیر کا پروگرام چار تاریخ کو ایفل ٹاور پر ہوگا۔ مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود اور PARI, KASHMIR, DAY, SOLIDARITY, PROTESS, ON, EIFEL, TOWER, ORGANIZED, BY ,ZAHID HASHMI, CHEIF GUEST, WILL, BE, BARISTER, SULTAN, MEHMOOD CHAUDHRY زیر صدارت سینئر کشمیری راہنما زاہد ہاشمی ہوگا ، مظاہرہ کی نظامت کشمیری راہنما نعیم چوہدری کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے راہنماؤں نے ایک مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور پر ایک میٹنگ میں کیا۔ مظاہرہ چار فروری دوپہر دو بجے ایفل ٹاور پر ہوگا ۔ دوسرا مظاہرہ جو کہ پلس ریپبلک میں ہونا تھا کینسل کردیا گیا ہے اور اب تمام دوستوں کی مشترکہ کوشش سے ایفل ٹاور پرہی ایک مظاہرہ ہوگا۔ تمام پاکستانی اور کشمیریوں کو خصوصی دعوت دی جاتی ہے کہ اس مظاہرے میں شرکت کرکے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ اس اجلاس میں صدر تحریک انصاف فرانس میاں ذوالفقار جتالہ ، سپوت کشمیر سینئر راہنما یورپ تحریک انصاف زاہد ہاشمی ، چئرمین تحریک انصاف فرانس چوہدری گلزار لنگڑیال ، پیپلز پارٹی فرانس کے سابق کوآرڈینیٹر چوہدری کامران یوسف گھمن ، مسلم لیگ ن فرانس آزاد کشمیر کے صدر راجہ اشفاق حسین ، مشتاق احمد جدون سرپرست تحریک انصاف فرانس ، صاحبزادہ عتیق الرحمن صدر پاکستان پریس کلب پیرس فرانس ، جنرل سیکریٹری یورپ پی ایم ایل ن چوہدری نعیم ، رانا محمود جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ یورپ ، چوہدری سجاد ڈوگہ چئرمین مسلم لیگ ق فرانس ، راجہ مظہر ذمہ واریہ فنانس سیکریٹری مسلم لیگ ق ، سیکریٹری انفارمیشن پی پی پی فرانس اصغر صغیر ، وائس چئرمین تحریک انصاف شیخ نعمت اللہ ، چوہدری طارق ندیم صدر یوتھ ونگ پی ٹی آئی ،کشمیری راہنما مرزا آصف جرال ،عاطف مجاہد پی ٹی آئی لیبر ونگ ، سینئر راہنما پی ٹی آئی اشفاق چوہدری ، سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس مبشر چوہدری اور سینئر کیمرہ مین علی اشفاق بھی شامل تھے۔ اس اجلاس کے لئے خصوصی کاوش سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس یاسر قدیر نے کی ، تلاوت اور دعائے خیر قاری فاروق احمد فاروقی نے کی۔ اس مشترکہ مظاہرے کے لئے کشمیری راہنما زاہد ہاشمی کے احسن اقدام پر تمام کمیونٹی راہنماؤں نے بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ کمیونٹی راہنماؤں نے راجہ مظہر ذمہ واریہ اور ابرار کیانی کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ پاکستانی کمیونٹی نے اجلاس میں موجود تمام کمیونٹی نمائیندوں کی مخلصانہ کوششوں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website