counter easy hit

’’ پا جی ! مینوں ووٹ دیو میں جِت کہ ۔۔۔۔۔۔‘‘ سوشل میڈیا کے رن مرید نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، ویڈیو نے ہر طرف دھوم مچا دی

لاہور; سوشل میڈیا سے شہرت پانے والا رن مرید بھی الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آ گیا۔۔الیکشن جیتنے کی صورت میں علاقے کو کینیڈا بنانے کا اعلان کر دیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرکچھ عرصہ قبل ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی بیوی

کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ ماں باپ تو اور بھی مل جاتے ہیں لیکن بیویاں اور نہیں ملتیں۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کئی افراد نے دیکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔بعد ازاں اسکی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے واضح کیا کہ گزشتہ ویڈیو محض ہنسی مذاق تھی اسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا ،والدین کا نعم البدل دنیا میں کوئی بھی نہیں ہے۔تاہم اب یہ رن مرید الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آ گیا ہے۔محمد علی نے گھر گھر جا کر انتخابی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے۔اس حوالے سے ان کی ایک مضحکہ خیز ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ایک ووٹر سے ووٹمانگ رہے ہیں۔اور کہہ رہے ہیں کہ آپ مجھے ووٹ دیں۔میں اس علاقے کو کینڈا اور پیرس جیسا بنا دوں گا۔محمد علی کا کہنا ہے کہ میں نے لوگوں کو سہولیات دینے کے لیے پورے 50ہزار روپے اکھٹے کر لیے ہیں۔محمد علی کا ووٹرز کو کہنا ہے کہ میں تم لوگوں کا اپنا بھائی اور میں تم لوگوں کے علاقے سے الیکشن میں کھڑا ہوا ہوں۔تم لوگوں نے مجھے جتانا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website