counter easy hit

پاناما فیصلہ: نواز شریف نے نظرثانی کی ایک اور درخواست دائر کردی

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی ایک اور درخواست دائر کردی۔

Panama Declaration: Nawaz Sharif filed another revision petition

Panama Declaration: Nawaz Sharif filed another revision petition

سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کے فیصلے میں نوازشریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف نوازشریف پہلے ہی نظر ثانی کی درخواستیں دائر کرچکے ہیں، پہلی نظرثانی درخواست میں نوازشریف نے 5 رکنی بنچ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ جیونیوز کے مطابق میاں نوازشریف نے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے جو 3 رکنی بینچ کے 28 جولائی کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ جے آئی ٹی پر اعتراضات قبل ازوقت قرار دے کر مسترد کیے گئے، قانون ٹرائل کورٹ کی کارروائی کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیتا، ٹرائل کورٹ کو 6 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم کیس پر اثرانداز ہوگا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ عدالتی احکامات شفاف ٹرائل کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے، ایف زیڈای کی تنخواہ قابل وصول تسلیم کرلی جائے تو بھی نااہلی نہیں بنتی، اِنکم ٹیکس قانون کے مطابق تنخواہ وہی ہے جو وصول کی ہو جب کہ جو چیز درخواست میں ہی نہیں اُس کی بنیاد پرنااہل کیا گیا، درخواستوں میں ایف زیڈ ای کا کہیں کوئی تذکرہ ہی نہیں تھا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ تنخواہ نہ لینا اور اس کا دعویٰ بھی نہ کرنا بے ایمانی قرارنہیں دیاجا سکتا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اثاثے ظاہرنہ کرنے سے متعلق فورم موجود ہے، معاملہ متعلقہ فورم پر جاتا تو دفاع کا موقع بھی ملتا۔ درخواست میں عدالت سے 28 جولائی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نوازشریف کے بچے، داماد اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیلیں دائر کرچکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website