counter easy hit

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ )کے جنرل باڈی اجلاس میں اہم فیصلے

اسلام آباد( ۔رپورٹ :اصغر علی مبارک سے) :پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت صدر پناہ میجرجنرل (ر)مسعود الرحمن کیانی منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دل کی بیماریوں کی روک تھام کے لئے جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا ، جنرل باڈی اجلاس میں
پناہ کے جنرل باڈی ثناءاللہ گھمن نے کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کو اجلاس کے شرکاء نے زبردست سراہا اجلاس میں پناہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں ممبران کو آگاہ کیا گیا ۔پاکستان نیشنل ہارٹ ایسو سی ایشن پناہ جنرل باڈی کا اجلاس صدرِ پنا ہ میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی زیر صدارت ہوا ایمبیسی لاجز اسلام آبادمیں منعقد ہونے والے اجلاس ممبران کی کثیر تعداد کے علاوہ مہمان خصوصی ڈاکٹر نعیم غنی ،ممبر قومی اسمبلی ، ایم این اے مس فرُخ خان ، ایم این اے مس عظمی ریاض، ایم پی اے مس تحسین فواد، ایم پی اے فرح آغا،سینٹر لیفٹیننٹ (ر)جنرل عبدالقیوم ،سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر عبد القیوم اعوان، اعجاز اکبر، سکاڈرن لیڈر غلام عباس،

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ )کے جنرل باڈی اجلاس میں اہم فیصلے ۔۔رپورٹ :اصغر علی مبارک سے اسلام آباد :پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت صدر پناہ میجرجنرل (ر)مسعود الرحمن کیانی منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دل کی بیماریوں کی روک تھام کے لئے جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا ، جنرل باڈی اجلاس میں
پناہ کے جنرل باڈی ثناءاللہ گھمن نے کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کو اجلاس کے شرکاء نے زبردست سراہا اجلاس میں پناہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں ممبران کو آگاہ کیا گیا ۔پاکستان نیشنل ہارٹ ایسو سی ایشن پناہ جنرل باڈی کا اجلاس صدرِ پنا ہ میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی زیر صدارت ہوا ایمبیسی لاجز اسلام آبادمیں منعقد ہونے والے اجلاس ممبران کی کثیر تعداد کے علاوہ مہمان خصوصی ڈاکٹر نعیم غنی ،ممبر قومی اسمبلی ، ایم این اے مس فرُخ خان ، ایم این اے مس عظمی ریاض، ایم پی اے مس تحسین فواد، ایم پی اے فرح آغا،سینٹر لیفٹیننٹ (ر)جنرل عبدالقیوم ،سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر عبد القیوم اعوان، اعجاز اکبر، سکاڈرن لیڈر غلام عباس، سابق امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک ۔ممبر ایگزیکٹو راولپنڈی بار عظمی’مبارک ۔سکریٹری فنانس طاہرہ بانومبارک۔سینئر صحافی تزین اختر اور دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔پناہ کے
جنرل سیکریٹری، ثناءاللہ گھمن نے گزشتہ کی کار کردگی رپورٹ پیش کی۔ سیکرٹری پناہ نے بتایا کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال دل کی بڑھتی ہوئی بیماریوں اور تمباکو کے استعمال کی روک تھام کے لئے ملک کے چاروں صوبوں میں 20 سے زائدسیمیناز، 15ورکشاپس ،10 فری میڈیکل کیمپ ، 10 واک منعقد کیں۔ انسدادِ تمباکو نوشی کے سلسلے میں قانون سازی کے لئے پالیمنٹر ینز ، لا میکر ز ، سینٹرز ، وزراءاورتمباکو کنٹرول سیل کے عہدِداران سے مشاورت کی ۔سگریٹ پر ملکی سطح پر پابندی کے لئے کی گئی جدوجہداور اس حوالے سے حاصل کی گئی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ۔سکریٹری پناہ نے بتایا کہ بہت سے غریب اور مستحق دل کے مریضوں کا مفت علاج اور آپریشنز میں مدد کی گئی ہے ۔ پناہ کے صدقہ پروگرام کے بارے میں بھی شرکاءکوآگاہ کیا گیا اوربتایاکہپناہ کے پلیٹ فارم سے مستحق بچوں کے دل کے آپریشن کرواجارہے ہیں انہوں نے اپیل کی ان بچوں کے لئے 10روپے روزانہ جو 300روپے ماہانہ بنتے ہیں پناہ کو دے کر اس کارِ خیر میں حصہ لیا جائے ڈالیں اُنہوں نےکہا پناہ کے معزز ممبران اور دیگر لوگ پناہ کے پیغام کو عام کرنے کے لیے کوشاں ہیں اس عمل کو مزید متحرک وفعال کیا جائے گا تاکہ پناہ کے قیام کے مقاصد پورے کیے جاسکیں۔ سیکریٹری پناہ نے اس کوشس کو آگے بڑھانے بڑھانے پر میڈیا اور پناہ دوست افراد کی مدد اورتعاون پر شکریہ ادا کیا۔پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر میجرجنرل (ر)مسعود الرحمن کیانی نے شرکاء کو بتایا کہ دل کی بیماریوں کا علاج بہت مہنگاہے اور احتیاط کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے صدرپناہ نے کہاکہ اگر ہم سادہ غذا کھائیں ، واک کریں، تمباکو نوشی ، نشہ آور اشیاء سے دور رہیں ۔ ٹینشن ۔بلڈ پریشر اور شوگر کا خیا ل رکھیں تو ہم ان بیماریوں سے کا فی حد تک بچ سکتے ہیں ۔صدرِ پناہ نے بتا یا کہ تمباکو نوشی دل کی بیماریوں کے علاوہ بہت سی دیگر بیماریوں کی جڑ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پناہ تمباکونوشی سے بچاؤ کے لئے سول سوسائٹی اور حکومت سے مل کرکا م کر رہے ہیں ۔ صدرپناہ نے کہا کہ عوام خصوصاً نوجوانوں کو تمباکونوشی سے بچانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جنرل مسعود الرحمن نے کہا کہ رواں سال تمباکو نوشی کی روک تھام کے لئے مزید جدوجہد کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔اس موقع پر پناہ کے لئے بہتریں خدمات انجام دینے پر پناہ کے ممبران اور میڈیا کےنمائندوں کو مہمان خصوصی اور صدر پناہ نے بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ اور شیلڈز پیش کیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر نعیم غنی نے کہاکہ حکومت ِ پاکستان نے عوام خصوصاً نوجوانوں کو تمباکو نوشی اوردیگر منشیا ت سے بچانے کے لئے سنجیدہ کوششیں شروع کر رکھی ہیں ، اس کے لئےمزیدبہتر قانون سازی کر رہی ہے ۔انہوں نے پناہ کی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس کے شرکاءنے دل کی۔جنرل باڈی اجلاس میں بیماریوں اور تمباکو کی روک تھام کے لئے نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تمباکونوشی کے خلاف تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ جنرل باڈی اجلاس کے آخر میں ممبرقومی اسمبلی مس فرُخ خان ، ایم این اے مس عظمی ریاض، ایم پی اے مس تحسین فواد، سینٹر لیفٹیننٹ(ر) جنرل عبدالقیوم ، ڈاکٹر عبد القیوم اعوان، مسٹر اعجاز اکبرنے اپنے اپنے خطاب میں پناہ کےعہدیداروں کے انتھک کاوشوں کی تعریف کی اور اس کار خیر کو جاری رکھنے کے عزم اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں جنرل باڈی اجلاس کے شرکاء کی تواضع پرتکلف ضیافت سے کی گئی۔

PANAH, AN, ORGANIZATION, OF, HEART, DISEASES, SAFETY, ISLAMABAD, MEETING, HELD, IN, ISLAMABAD, ASGHAR ALI MUBARAK, REPORTING, LIVE, FROM, THEIR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website