counter easy hit

دنیا رشک کے ساتھ پاکستان کی تقلید کر رہی، بھوک سے یومیہ بارہ ہزار افراد کی ہلاکت کی آکسفیم کی رپورٹ پر معاون خصوصی وزیراعظم لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا رد عمل

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستانی قوم کے کورونا وبا کیخلاف عزم وہمت کی عالمی سطح پر توثیق کی جارہی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا سے جانیں بچانے اور روزگار دینے کی متوازن پالیسی اپنائی، اس خطرناک وبا کے دوران قوم نے ثابت کیا کہ وہ کورونا کوشکست دینے کیلئے پرعزم ہے،انہوں نے کہاکہ کورونا سے متعلق پاکستان کی پالیسی کو پذیرائی مل رہی ہے،کورونا سے نمٹنے کی پالیسی پرعالمی حمایت واضح ثبوت ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے آکسفیم کی ایک رپورٹ کے جواب میں ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ دنیا رشک کے ساتھ پاکستان کی تقلید کر رہی ہے جس سے ہماری حکمت عملی کی تائید ہوئی ہے اور اس وبا کو شکست دے کر ہماری قوم نے خود کو ایک بہادر قوم ثابت کیا ہے۔آکسفیم کی تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھوک سے یومیہ بارہ ہزار افراد تک کی موت ہو سکتی ہے اور یہ شرح اموات اپریل میں کورونا سے ہونے والی یومیہ دس ہزار اموات سے زیادہ ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ رپورٹ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اختیار کی گئی حکمت عملی کی ایک اورتوثیق ہے جس کے تحت ملک میں مکمل لاک ڈاﺅن کی سختی سے مخالفت کی گئی اور زندگیوں اور روزگارمیں توازن برقرار رکھنے اور بھوک اورغربت سے بچاﺅ کے لئے سمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی اپنائی گئی۔انہوں نے کہاکہ امریکی خبررساں ادارے بلوم برگ نیوزنے بھی سمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی کو ایسے حالات میں معمولات زندگی کی بحالی کی جانب امید کی کرن قرار دیاہے جب دنیا کورونا کے خلاف ویکسین کی منتظرہے۔وزیراعظم عمران خان کی اس متوازن حکمت عملی کی دنیا کے ممتاز سائنسدانوں، اداروں اور عالمی ذرائع ابلاغ نے بھی تعریف کی ہے

Pakistan surpasses Italy to become 11th most virus-stricken country

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website