counter easy hit

انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کی خبر۔۔۔ پاکستانی خوشی سے جھوم اُٹھے

Pakistan's visit to England, Australia and New Zealand teams news ... Pakistan got tremendous

لاہور (نیوز ڈیسک ) انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ظاہر کردی، ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی پارلیمانی ٹیم کے کپتان زین قریشی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کی پارلیمانی ٹیموں کودورہ پاکستان کی دعوت دی، ٹیموں کا جواب بہت مثبت تھا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی پارلیمانی ٹیم کے کپتان زین قریشی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی پارلیمانی ٹیمیں جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔زین قریشی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ میں پارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ میں فتح کے بعد انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کی پارلیمانی ٹیموں کودورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تھی جس کے بعد ان ٹیموں کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا۔ زین قریشی کا مزید کہنا ہے کہ عالمی کرکٹ میں پاکستان کا بڑا حصہ ہے۔ عالمی کرکٹ کو بھی پاکستان آنا ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ میں کھیلے گئے پارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔دوسری جانب ی سی بی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بھرپور طریقے سے سرگرم ہے اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے لاہور میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی امید بڑھ گئی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ سری لنکا نے کراچی کے بجائے لاہور میں ٹیسٹ میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔اس کا محض باضابطہ اعلان باقی رہ گیا ہے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ،ون ڈے اور ٹی 20سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔سیریز کا باقاعدہ شیڈول طے کرنے کیلئے لندن میں آئی سی سی میٹنگ کے دوران پی سی بی حکام سری لنکا کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں سے حتمی بات چیت کرینگے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی سری لنکن سکیورٹی وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دیں گے۔سکیورٹی وفد کے دورے کے بعد سری لنکن بورڈ کی منظوری کے ساتھ ایک ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلے جانے اور باقی میچز کے یواے ای میں انعقاد کا شیڈول بھی جاری کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کو رواں سال ستمبر میں پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز حسب معمول یو اے ای میں کھیلنا ہے تاہم پی سی بی کی کوشش تھی کہ اس میں سے کم از کم ایک ٹیسٹ پاکستان میں کھیلا جائے۔ پی سی بی حکام کو قوی امید ہے کہ رواں سال سری لنکا اور آئندہ برس بنگلہ دیش کو دورہ پاکستان کیلئے آمادہ کرلیا جائے گا جس کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا کیس مزید مضبوط ہو سکتا ہے۔ اور پاکستانی شائقین کی دیرینہ خواہش پوری ہوجائے گی کیونکہ شائقین کا مطالبہ ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہو، دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان بھی پاکستان میں پی ایس ایل کا سیزن کرانے کا کہا چکے ہیں، اور امکان بھی یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ پی ایس ایل اک سیزن 4 کے تمام میچز کا انعقاد پاکستان میں ہی کیا جائے گا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website