counter easy hit

پاکستان سے پارلیمانی نظام ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) روحانی پیشوا ننے دعویٰ کیا ہے کہ راحیل شریف ہی جلد ہی پاکستان میں بطور صدر حلف اُٹھائیں گے، پاکستان میں صدارتی نظام نافذ ہوگا، راحیل شریف کو 2024 تک پاکستان کا صدر بنا دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق راحیل شریف کی پاکستانی سیاست میں انٹری سے متعلق قومی اخبار روزنامہ اوصاف کی ایک رپورٹ میں دلچسپ دعویٰ کیا گیا ہے۔ پیر پنجر نامی کسی روحانی شخصیت نے راحیل شریف کے صدر پاکستان بننے کی پیشن گوئی کی ہے۔ پیر پنجر نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان میں جلد صدارتی نظام حکومت نافذ کر دیا جائے گا۔ جبکہ سابق آرمی چیف راحیل شریف پاکستان واپس آئیں گے اور انہیں صدر پاکستان بنا دیا جائے گا۔سابق آرمی چیف راحیل شریف 2024 تک صدر پاکستان رہیں گے۔ جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے کچھ سینئر رہنما بھی گزشتہ کچھ روز کے دوران یہ کہہ چکے ہیں کہ انہیں پاکستان صدارتی نظام حکومت کی جانب بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینیٹرر فرحت اللہ بابر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان میں پارلیمانی نظام حکومت ختم کرکے صدارتی نظام حکومت نافذ کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان کے سب سے مقبول آرمی چیف قرار دیے جانے والے راحیل شریف ان دنوں سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں۔ سابق آرمی چیف راحیل شریف سعودی عرب میں اسلامی اتحادی فوج کے کمانڈر ان چیف کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔ اور انہوں نے کبھی بھی پاکستانی سیاست میں دلچسپی ظاہر نہیں کی ۔