counter easy hit

پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے میلہ لوٹ لیا ۔۔۔14 اگست کو لندن میں ایسا کیا کام کر ڈالا ؟ آپ بھی جانیے

Pakistan's first opera singer Saira Petra looted the fair - what did she do in London on August 14? You also learn

لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں مقیم پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگرسائرہ پیٹر نے لندن ہائی کمیشن میں جشن آزادی کا میلہ لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جشنِ آزادی کے سلسلے میں لندن ہائی کمیشن میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی کمشنر پاکستان محمد نفیس زکریا نے کیک کاٹا۔ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ بیٹر کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا قومی اور ملی نغموں سے سجی محفل موسیقی کا آغاز ہوا جس میں سائرہ پیٹر نے میلہ لوٹ لیا۔گلوکارہ سائرہ پیٹر نے اپنی گائیکی کے ذریعے دُنیا بھر میں امن کا پیغام دیا ہے۔ محفلِ موسیقی کا آغاز اُنہوں نے جمیل الدین عالی کا لکھا ہوا سپرہٹ قومی نغمہ ’میرا پیغام پاکستان‘ اپنی آواز میں پیش کیا۔ گائیکی کے دوران گلوکارہ سائرہ پیٹر کی آنکھیں بھی نم ہوگئی تھیں۔ حاضرین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے تو سائرہ کی پرفارمنس میں مزید جوش پیدا ہوگیا۔ ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا اور برطانیہ کے دوسرے شہروں سے آئے ہوئے اوورسیز پاکستانی بھی مسلسل داد دے رہے تھے۔تقریب کے دوران سائرہ پیٹر نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملّی نغمے اس بات کی بھرپور غمازی کرتے ہیں کہ ہمارے شعراء اور موسیقاروں کو اپنے دیس، اس کی مٹی کی خوشبو اور اس کی دھوپ چھاؤں سے کتنا پیار، جنون اور عشق تھا۔ سائرہ پیٹر نے نامور موسیقار خلیل احمد کی موسیقی میں ترتیب دیا ہوا مشہور قومی گیت ’جُگ جُگ جئے میرا پیارا وطن‘ گانا شروع کیا تو حاضرین میں موجود بچّے پاکستان کے جھنڈے ہاتھوں میں بلند کرتے ہوئے اسٹیج پر آگئے اور سائرہ پیٹر کی پرفارمنس کے دوران پاکستانی پرچم فضا میں لہراتے رہے۔ لندن ہائی کمیشن کی عمارت پاکستانیت سے سرشار تھی۔ ہر طرف وطن سے سچی محبت کرنے والے متوالے ملّی نغمے پر جھوم رہے تھے۔ سائرہ پیٹر نے جب دیکھا کہ فضا میں سبز ہلالی پرچم کی کہکشاں سج گئی تو اُنہوں نے ایک اور مقبول نغمہ ’’ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم‘ گانا شروع کردیا۔حاضرین نے شاندار تالیوں کی گونج میں ان کی پذیرائی کی۔ آخر میں اُنہوں نے ہائی کمشنر لندن کی خصوصی فرمائش پر قومی گیت ’تیری میری ہے پہچان ارض وطن پاکستان‘ پیش کیا۔ اس طرح ملّی اور قومی نغموں سے سجی محفل اپنے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ پروگرام ختم کرنے کا اعلان ہوا تو سیکڑوں لڑکے لڑکیاں اور بچّے سائرہ پیٹر کے ساتھ سیلفیاں بنانے کے لیے اسٹیج پر آگئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website