counter easy hit

پاکستانی کرکٹ سے بڑا دھماکہ:چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق کے اعلان نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی

پشاور(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق نے کہا کہ کارکردگی میں نکھار زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے سے آتا ہے۔پشاور میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہ پی ایس ایل میں بہت سارے کھلاڑی خیبرپختونخوا سے تھے، یہاں کے نوجوان جتنی زیادہ کرکٹ کھیلیں گے ان کی کارکردگی میں مزید بہتر ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ۔پشاور میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہ پی ایس ایل میں بہت سارے کھلاڑی خیبرپختونخوا سے تھے۔یہاں کے نوجوان جتنی زیادہ کرکٹ کھیلیں گے ان کی کارکردگی میں مزید بہتر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی خاصیت رہی ہے کہ یہاں سے فاسٹ باﺅلر بہت اچھے ملتے ہیں۔ اگر مقامی کوچز نئے لڑکوں پر محنت کریں گے تو اچھا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ لگتا ایسا ہے کہ آدھی ٹیم خیبر پختونخواہ سے بنے گی۔خیبر پختونخواہ کے دور دراز علاقوں سے6ہزار کھلاڑیوں نے ٹرائلز دیے ہیں۔اچھی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔سلیکٹ کیے گئے کھلاڑیوں کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا جائےگا۔انضمام الحق نے کہا کہ کرکٹ کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز کا انعقاد ہر صوبے اور شہرمیں کیا جانا چاہیے تاکہ قومی ٹیم کیلئے بہترین کھلاڑی میسر آسکیں۔پاک آسٹریلیا سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہم کھلاڑی نہ ہونے کے باوجود ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ہماری ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری کررہی ہے۔ہمیں اپنی ٹیم پر مکمل بھروسہ ہے۔راشد لطیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے ماضی میں کرکٹ کے اچھے کھلاڑی ملے ہیں اور پی ایس ایل میں سب سے زیادہ کھلاڑی کے پی کے سے تھے۔انہوں نے کہا کہ بیٹسمین کو پک کرنا تھوڑا سا مشکل ہے لیکن فاسٹ باﺅلر کو پک کرنا آسان ہے۔