counter easy hit

’’ ہمارے لیے جاسوسی کرو نہیں تو تمہیں ایسے کیس میں پھنسائیں گے کہ ساری زندگی واپس نہیں جا سکو گے۔۔۔‘‘ بھارت کی جانب سے کس پاکستانی سرکاری افسر کو یہ پیشکش کی گئی؟تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کے ڈرائیور کو جاسوسی کی پیشکش کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ بات نہ ماننے پربھارتی افسر نے ڈرائیور کو دھمکی دی کہ آئندہ جب وہ سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین لیکر بھارتی ریلوے سٹیشن آئے گا تو اسے ایسے کیس میں پھنسایا جائے گا کہ وہ واپس پاکستان نہیں جا سکے گا۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے ڈرائیور وگارڈز کو بھارتی اداروں کی جانب سے ہراساں کرنے پر ڈرائیور و دیگر عملہ نے ٹرین بھارت لے جانے سے انکار کردیا ہے۔سمجھوتہ ایکسپریس لاہور اسٹیشن سے سوا گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہوکر واہگہ اسٹیشن 6 گھنٹے تک کھڑی رہی، اور واہگہ ریلوے اسٹیشن سے 7 گھنٹوں کی تاخیر سے بھارت کے ’اٹاری‘ریلوے سٹیشن کے لیے روانہ ہوئی، ٹرین سے 109 مسافر گئے جب کہ ٹرین کے ساتھ 11 مسافر بوگیاں اور 10 مال بردار بوگیاں بھی لگائی گئی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹرین ڈرائیور عرفان اور ٹرین گارڈز جاوید اور مشتاق کو بھارتی اداروں کی جانب سے گزشتہ ہفتے ہراساں کیا گیا تھا جس پر ٹرین ڈرائیور اور ٹرین گارڈز نے اپنے پاسپورٹس ریلوے حکام کو ٹرین چلنے سے ایک روز قبل ہی واپس کرتے ہوئے ٹرین کے ساتھ جانے سے انکار کردیا تھا۔بھارتی اداروں کی جانب سے ٹرین ڈرائیور عرفان کو ’اٹاری‘ ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم پر واقع ایک کمرے میں لے جاکر ان کے لئے کام کرنے اور پاکستانی موبائل فون سمز، انگلش اخبار اور ملٹری ٹرینوں کی آمدورفت کے متعلق بتانے کے بارے میں کہا تھا جس پر انہوں نے انکار کردیا تھا۔دوسری جانب بھارت کے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے سفاکانہ فیصلے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےجرأت مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ’ہم نے کہہ دیا ہے کہ اپنا انجن لاکر بھارتی مسافروں کو لےجائیں، جب سمجھوتہ ایکسپریس پر دہشت گردی کی گئی اس وقت بھی میں وزیر تھا‘۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت ظالم اور سفاکانہ ملک ہے، آج سمجھوتہ ایکسپریس بند کردی، ریلوے حکام کو کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیاں نکال کر عید پر استعمال کی جائیں۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ بھارت نے کیا وہ سوچی سمجھی سازش ہے، اگلے چھ ماہ یا ایک سال بہت ہی پُر خطر ہوں گے جنگ بھی ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی قیمت پرجنگ کی طرف نہیں جاناچاہتے، اگرہم پرجنگ مسلط کی گئی توآخری جنگ ہوگی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریروشلم نہیں ہے،مودی نےغیردانشمندانہ کام کیاہے،بعض سیاستدان ایسےکام کرتےہیں جس سےتاریخ بدل جاتی ہے، بطوروزیرریلوےسمجھوتہ ایکسپریس کوبندکرنےکااعلان کرتاہوں۔

Pakistani, samjhota, express, driver, threatened, badly, by, Indian, authorities, and, told, to, be, convicted, in, serious, crimes, if, refuses, to, give, spying, services, to, India

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website