counter easy hit

نئی پاکستانی فلم سایہ خدائے ذوالجلال کا ٹریلر اور میوزک ریلیز

Saya e Khuda e Zuljalal

Saya e Khuda e Zuljalal

لاہور (یس ڈیسک) مقامی سینما میں قیام پاکستان کے حوالے سے مسلمانوں کی جد و جہد اور لازوال قربانیوں پر بننے والی نئی لالی ووڈ فلم کا ٹریلر اور میوزک لانچ کیا گیا۔

اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب سجائی گئی جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

یہ فلم وطن کی مٹی سے اظہار محبت اور 1965ء کی جنگ کے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، فردوس جمال، معمر رانا، شفقت چیمہ، اسد ملک، نور، افضل خان اور نیئر اعجاز شامل ہیں ایکشن پر مبنی اس فلم کو رواں برس ریلیز کیا جائے گا۔