counter easy hit

پاکستانی کرکٹرز پرتھ پہنچ گئے، آج پریکٹس شروع کرینگے

پاکستان کو آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں شکست ہوئی، تاہم گرین شرٹس نے باؤنس بیک کرتے ہوئے محمد حفیظ کی قیادت میں کینگروز کو دوسرے میچ میں 6وکٹوں سے مات دیکر سیریز 1-1سے برابر کردی ہے۔ کینگروز کیخلاف تیسرے معرکہ کیلئے قومی ٹیم نے پرتھ میں ڈیرے ڈال لئے، کھلاڑی ایک روز آرام کے بعد منگل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

Pakistani cricketers arrive in Perth, practice will start today

Pakistani cricketers arrive in Perth, practice will start today

ریگولر کپتان اظہر علی کی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث تیسرے میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔ تیسرے ون ڈے کیلئے وننگ کمبی نیشن برقرار رکھے جانیکا امکان ہے۔ پاکستانی ٹیم پیر کو 4گھنٹے سے زائد کی فلائٹ سے پرتھ پہنچی۔ ٹیم منیجر وسیم باری نے کہا کہ منگل کی صبح 9بجے پریکٹس سیشن سے کھلاڑی پرتھ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے۔دوسرے ون ڈے میں کامیابی نے مورال بلند کر دیا اور اب سیریز اپنے نام کرنے کیلیے پْرعزم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تازہ دم ون ڈے اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کے آنے سے ٹیم مزید مضبوط ہو گئی اور سب کی نگاہیں تاریخ رقم کرنے پر ہیں۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کپتان اظہر علی کی حالت میں بہتری، تاہم وہ تاحال ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل نجات حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ان کی ری ہیبلی نیشن کا کام جاری ہے، تیسرے ون ڈے میں تو وہ حصہ نہیں لے سکتے البتہ آخری دونوں میچز کیلیے واپسی کا امکان ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا میچ جمعرات کو واکا گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔ پاکستان ٹیم پرتھ میں 18میچز کھیل چکی ہے، جس میں سے اس نے9میں فتح سمیٹی جبکہ اتنے ہی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے کہ میچ کیلئے کینگروز کو تین اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے۔ ابتدائی 2میچوں میں ٹیم کا حصہ رہنے والے آل راؤنڈر مچل مارش زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کندھے کی انجری کا شکار مچل مارش پاکستان کے خلاف سیریز کے دیگر میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، جبکہ انھیں بھارت کے دورے کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی ٹیم میں بھی شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا نے مارش کے متبادل کے طور پر آل رائونڈر مارکس اسٹونس کو ٹیم میں شامل کیا۔ تاہم برسبین میں زخمی ہونیوالے کرس لین کی جگہ پیٹر ہینڈز کومب کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کرس لین کی آخری 2میچوں میں شرکت بھی واضح نہیں، جبکہ پرتھ میں ہونے والے تیسرے میچ کے لیے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو بھی آرام کا موقع دیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر ٹریوس ہونز کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک نے مصروف 6مہینے گزارے ہیں اور بہت کرکٹ کھیلی ہے۔ ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ انھیں آرام کرنے کا موقع ملے اور آئندہ مہینوں میں ان کے شیڈول کو دیکھتے ہوئے ہم سمجھتے ہیں کہ ان کو آرام دینے کا یہی بہتر موقع ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website