counter easy hit

کورونا وائرس کا خطرہ، امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ تین دن کیلئے بند

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 4 سے 6 جنوری تک تین دن کیلئے بند کردیا گیا۔اس دوران قونصلر سروسز دستیاب نہیں ہوں گی البتہ ویزا اور پاسپورٹ کی تجدید اور میل ان ویزا سروسز آن لائن دستیاب ہوں گی۔ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری اعلامیے کے مطابق سفارتخانے کے ممکنہ طور پر وائرس کی زد میں آنے کے پیش نظر سفارتخانے سمیت قونصلر حصے کو بھی 4 سے 6 جنوری تک 3 دن کے لیے بند کردیا گیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس دوران سفارتخانے کے احاطے کو وائرس و جراثیم سے پاک کیا جائے گا اور عملے کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک 2 کروڑ 6 لاکھ 39 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 51 ہزار 580 ہلاک ہو چکے ہیں۔ابتدائی طور پر کیسز تیزی سے رپورٹ ہونے کے بعد کچھ عرصے کے لیے صورتحال میں بہتری آئی لیکن پھر کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد دوبارہ سے بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہونے لگے اور ایک دن میں ڈھائی ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

PAKISTANI, CONSULATE, IN, NEW YORK, CLOSED, FOR, PANDEMIC, ISSUE

برطانیہ سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ امریکا نے بھی برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی تھی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا سے اب تک دنیا بھر میں 8 کروڑ 51 لاکھ افراد متاثر جبکہ 18 لاکھ 43 ہزار ہلاک ہوچکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website