counter easy hit

مزاحیہ اداکار شفاعت علی کو اسکول، کالج اور یونیورسٹی سے کلیئرنس کیوں نہیں ملتی تھی؟ ویڈیو دیکھیں

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام باخبر سویرا کے میزبان اور مزاحیہ اداکار شفاعت علی نے اپنے بچن کو یاد کرتے ہوئے دلچسپ واقعات سنائے۔سیاسی و نامور شخصیات کی خوبصورت انداز سے آوازیں نکالنے (ممکری) والے مزاحیہ اداکار نے بہت کم عرصے میں کر ٹی وی اسکرین پر جگہ بنائی اور دیکھتے ہی دیکھتے اُن کے مداحوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی۔شفاعت علی نے باخبر سویرا پروگرام کے سیگمنٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنے بچپن میں چاروں بھائیوں کے ساتھ مل کر گھر میں لائبریری قائم کی جس سے لوگ استفادہ کرتے تھے۔میزبان نے مزید بتایا کہ اسکول، کالج اور یونیورسٹی تبدیل کرتے وقت انہیں کبھی بھی لائبریریز سے ’این و سی‘ نہیں ملا کیونکہ وہ جو کتاب لے کر جاتے تھے وہ پھر گھر کے کتب خانے سے ہی ملتی تھی۔یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز پر چار مارچ سے منفرد طرز کے مارننگ شو باخبر سویرا کا آغاز ہوا، یہ پروگرام پیر تا جمعہ نشر کیا جاتا ہے جس میں خبریں اور معلومات زبردست انداز سے پیش کی جاتی ہیں۔باخبر سویرا کی میزبانی مشہور و معروف آرٹسٹ شفاعت علی اور خوبرو مدیحہ نقوی کررہے ہیں، دونوں ہی اپنی مثال آپ ہیں، پروگرام کا پرومو سامنے آنے کے بعد شائقین نے مارننگ شو کی نئی جوڑی کو بہت زیادہ پسند کی، دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ سال قبل وہ ایک جان لیوا مرض کا شکار ہوئیں جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ایمان علی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ ایک دہائی قبل ملٹی پل اسکلیروسز (ایسی بیماری جس میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے حصے سخت ہوکر رسولی، اعصابی کمزوری اور دیگر کمزوریوں کا باعث بنتے ہیں) کا شکار ہوئیں۔

Pakistani, comedian, shafat ali, who, did not, got, clearance, from, Schools, Colleges, and, Universities

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website