counter easy hit

کوک سٹوڈیو نے امریکہ میں تہلکہ مچا دیا پاکستانی گلوکاروں بارے امریکی کیا کہتے ہیں؟ حیران کن خبر

pakistani-coke-studio-music-is-so-sweet-says-american-counceller

pakistani-coke-studio-music-is-so-sweet-says-american-counceller

کراچی(یس نیوز) کوک اسٹوڈیو سیزن کے انوکھے میوزک سے پاکستانیوں کے علاوہ امریکی بھی بے حد متاثر ہوئے اور انہوں نے موسیقی کی دنیا میں پیدا ہونے والی جدت کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق نصرت فتح علی خان صاحب مرحوم کی آواز میں گایا جانے والے نغمے کو منفرد میوزک کمپوز کرنے کے بعد کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 میں نئے طرز کے میوزیک کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، پاکستانی پاپ گلوکار فاخر کی جانب سے اس گانے کی دھن تیار کی گئی ہے جس میں معروف گلوکار راحت فتح علی

خان اور مومنہ مستحسن نے اپنے مخصوص انداز میں گایا۔کراچی میں موجود امریکی قونصل خانے کے عملے نے

اس نغمے کی دھن سننے کے بعد خواتین اپنے انگریزی لب و لہجے میں یہ گانا ’’آفرین آفرین گاتی‘‘ نظر آئیں اور

انہوں نے اس گانے کی شاعری و میوزک کو بے حد سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اردو شاعری بہت خوبصورت اور امریکی گانوں سے مختلف ہے تاہم بہترین میوزک کی وجہ سے اس کی خوبصورتی میں اور اضافہ ہوگیا ہے‘‘۔بعد ازاں قونصل خانے کے عملے کو ابرار الحق کا ’’بلبلہ‘‘ سنایا گیا جو انہیں دلچسپ لگا اور انہوں نے ساتھ گانگنایا تاہم

عملے کی ایک رکن کو اس گانے کی شاعری پسند نہیں آئی مگر ان کا کہنا تھا کہ ’’پانی دا بلبلہ‘‘ سمجھ تو نہیں آیا مگر اس کا میوزک بہت اچھا لگا جبکہ عملے کے ایک اور رکن نے انگریزی لب ولہجے میں بھی ادا کیا اور انہیں یہ گانا بے حد پسند آیا۔ تیسرا گانا آئی مائی ڈھائی کا سنوایا گیا جن کی منفرد آواز اور روایتی لباس عملے کو بے حد پسند آیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website