counter easy hit

پہلا ون ڈے؛ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

پہلا ون ڈے؛ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

Pakistani, Bating, started,, in, first, ODI, with, Sri Lanka

Pakistani Bating started in first ODI with Sri Lanka

دبئی میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور 76 رنز پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

دبئی میں جاری پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم کو پہلی کامیابی چوتھے اوورز میں ملی جب احمد شہزاد 12 گیندوں پر کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے، انہیں گماگے نے آؤٹ کیا۔ 75 کے مجموعی اسکور پر فخرزمان بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور 43 رنز بنا کردنان جیا کا شکار ہوگئے، وکٹ پراس وقت محمد حفیظ اور بابراعظم موجود ہیں۔

قومی ٹیم میں احمد شہزاد، فخرزمان، بابر اعظم،شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد، عماد وسیم، رومان رئیس، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں جب کہ محمد عامرانجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں۔

 

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں شکستوں کو بھول کر ون ڈے سیریز میں جیت کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد پہلی سیریز کھیل رہے ہیں، تمام کھلاڑی کارکردگی کا معیار برقرار رکھنے کیلیے بھرپور جوش اور جذبہ رکھتے ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website