counter easy hit

زلزلہ زدگان کے لئے پاکستانی امداد تہران پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے ایران میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لئے بھیجی گئی امداد تہران پہنچ گئی ہے۔

Pakistani aid to earthquake victims reached Tehranپاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امداد ایران پہنچ گئی ہے. پاکستانی ائر فورس کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر تہران پہنچا۔ ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر آصف درانی نے امداد سامان ہلال احمر ایران کے سربراہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پرسربراہ ہلال احمر ایران کا کہنا تھا کہ پاکستان امداد فراہم کرنے والا سب سے پہلا ملک ہے۔ 12 نومبر کو ایران اور عراق میں آنے والے زلزلے سے سیکڑوں افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھیں جب کہ دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی تھی۔ لاکھوں افراد زلزلے میں اپنے گھروں اور املاک سے محروم ہوگئے جس کے بعد پاکستان نے ایران کے متاثرین زلزلہ کے لئے امداد بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔