counter easy hit

پیرس، ایفل ٹاور بروز اتوار سہ پہر 03 بجے پاکستانی و کشمیر کمیونٹی  فرانس کی طرف سے بھارتی حملے کی مزمت اور پاک فوج کی کامیاب کارروائی پر پاکستان زندہ آباد ریلی    

پیرس (نمائندہ خصوصی) پیرس میں موجود پاکستانی وکشمیری کمیونٹی بھارت کے بزدلانہ حملے کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں سرگرم عمل ہوگئی ۔ کمیونٹی نے متفقہ طور پر مورخہ تین مارچ بروز اتوار دوپہر تین بجے پیرس میں ایفل ٹاور کے مقام پر پاکستان زندہ آباد ریلی کا اہتمام کرلیا۔

کمیونٹی نے مشترکہ طور پرعالمی برادری کو بھارت کا اصل چہرہ دکھانے اور اس کے دہشتگردانہ عزائم کو بے نقاب کرنے کیلئے کمر کس لی۔   واضح رہے کہ بزدل بھارتی طیاروں نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کیا۔ انڈین طیاروں نے پاکستان میں دراندازی کی اور سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔ جس کا پاک فوج کی طرف سے بھرپور جواب دیا گیا اور ان کو مار بھگایا گیا۔ بھارتی کی بزدلانہ کارروائی کی تمام کمیونٹی نے ہم آواز ہو کر  پر زور مذمت کرتےہوئے پاکستان زندہ آباد ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور کشمیری کمیونٹی نے وطن عزیز پاکستان کے حق میں اور انڈین دہشت گردی کے خلاف مورخہ تین مارچ بروز اتوار دوپہر تین بجے ایفل ٹاور کے مقام پر مظاہرہ کا انعقاد کیا ہے۔ تمام محب وطن پاکستانی و کشمیری جوق در جوق شرکت کریں گے۔

کمیونٹی کی اپیل پر ہر بچہ بوڑھا جوان، مردو زن اس ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم عمل ہوگیا۔

pakistan, zindabad, rally, organized, by, Pakistani, and, Kashmiri, community, France