counter easy hit

ماں ایک ایسا موضوع ہے جہاں الفاظ ختم ہوجاتے ہیں، پاکستان رائٹرز کلب لیڈیز چیپٹر کی طرف سے مائوں کے عالمی دن پر آن لائن سیمینار،

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رائٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کی جانب سے ماں کی عالمی دن کے موقع پر ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سابق سفیر پاکستان منظور الحق صاحب نے خصوصی شرکت کی اور ماں کے متعلق اپنے احساسات اور جذبات کا اظہار کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان رائٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر نے ہمیشہ ہی منفرد اور اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس بار بھی ہر دل عزیز اور لازوال موضوع “ماں ” کو منتخب کیا ہے ۔ یہ ایک ایسا موضوع ہے جہاں الفاظ ختم ہو جاتے ہیں پر اس لفظ کی تاثیر ختم نہیں ہوتی۔
اس آن لائن سیمینار کی میزبانی کرتے ہوئے مدیحہ ملک صاحبہ نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ تلاوت قرآن پاک عبداللہ نے کی جبکہ نعت رسول کا نظرانہ سونیا کاشف نے پیش کیا۔
محترمہ انجم باری صاحبہ نے خصوصی طور پر پاکستان سے شرکت کی اور ایک استاد کی حیثیت سے ماں کی قربانیوں اور رتبہ کو بیان کیا۔ جناب فیض النجدی ، عبدالروف مغل ، فیاض ملک ، لیڈیز چیپٹر کی کنوینیئر ڈاکٹر فرح نادیہ ، صباح ،عنبرین فیض ، مدیحہ نعمان ، شمائلہ ملک ، شاہین جاوید ، سونیہ کاشف ، قندیل ایمن ، ڈاکٹر ملک ندیم شیر ، اور سمیرا بنت سلیمان نے ماں کی عظمت اور اہمیت کو نثر اور اشعار کی صورت میں بیان کیا۔عبدالروف مغل نے ماں کی قربانیوں کا ذکر کچھ ایسے الفاظوں سے کیا کہ” سیب چار تھے اور ہم پانچ۔ ماں کی محبت تب سمجھ میں آئی جب ماں نے کیا ، سیب سے نا پسندیدگی کا اظہار ۔” ماں کے بارے میں اپنے اپنے حالات و تجربات کو بیان کرتے ہوئے سب کی آنکھیں اشک بار تھی اور لبوں پہ بس یہئ دعا تھی کہ اللہ عزوجل تمام مائوں کو سلامت اور قائم و دائم رکھے۔ آمین۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website