counter easy hit

پاکستان، ورلڈ الیون ٹاکرا، میچ ریفری لاہور پہنچ گئے

آزادی کپ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، تین ٹی ٹونٹی میچز کے آفیشلز لاہور پہنچنا شروع ہوگئے، آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن پاکستان پہنچ گئے۔

Pakistan, World XI Trophy, match referee reached Lahore

Pakistan, World XI Trophy, match referee reached Lahore

رچی رچرڈسن ورلڈالیون کی سیریزمیں فرائض انجام دیں گے۔ ورلڈ الیون اورپاکستان کےدرمیان میچ 13،12اور15 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والی انڈی پینڈس کپ سیریز کے لیے امپائرز پینل کا اعلان کردیا گیا ہے، نامور امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پہلا میچ سپروائز کریں گے۔ دوسری جانب ورلڈ الیون سے مقابلے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں ، کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خوب پریکٹس کی۔ ادھرلاہورمیں 12ستمبر سے شروع ہونے والے کرکٹ کے تاریخی مقابلے کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے ، شائقین کی اکثریت ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے بینک کی مختلف برانچوں کے چکر لگارہے ہیں۔