counter easy hit

پاکستان اورافغانستان کے درمیان تاریخی تعلقات کا آغاز، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا شانداراستقبال

اسلام آباد( ایس ایم حسنین) ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اپنے اہم ترین دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، نورخان ایئربیس پر ان کے استقبال کیلئے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندہ محمد صادق، افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان اور وزرات خارجہ کی افغانستان ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل آصف میمن نے عبداللہ عبداللہ اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ عبداللہ عبداللہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے جس میں قومی مفاہمت کے لیے اعلیٰ کونسل کے اہم اراکین بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ قومی مفاہمت کے لیے اعلیٰ کونسل کے چیئرمین کے طور پر ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا دورہ پاکستان اورافغانستان کے مابین تعلقات کے علاوہ عوامی سطح پر روابط کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کریگا اور افغان امن عمل کا جائزہ لینے کے لیے وسیع امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔30 ستمبر تک جاری رہنے والے اس 3 روزہ دورے میں عبداللہ عبداللہ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ مزید یہ کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں بھی خطاب کریں گے۔

Pakistan welcomes Dr. Abdullah Abdullah, Chairman of High Council for National Reconciliation Afghanistan


واضح رہے کہ پاکستان مسلسل افغانستان کے فریقین کے درمیان بین الافغان مذاکرات کے آغاز اور ملک میں دیرپا امن و استحکام کے لیے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتا ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کرتا آیا ہے۔

Pakistan welcomes Dr. Abdullah Abdullah, Chairman of High Council for National Reconciliation Afghanistan


اسی سلسلے میں گزشتہ ماہ افغان طالبان کے وفد نے ملا عبدالغنی کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ہی افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے افغان امن عمل کے لیے ایک بار پھر پاکستان کی پختہ حمایت کا اعادہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان کی کوششوں سے امریکا۔طالبان امن معاہدہ اور بین الافغان مذاکرات کے آغاز کی صورت میں مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ 29 فروری کو امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے میں بین الافغان مذاکرات طے پائے تھے، اس وقت اس معاہدے کو 40 سال سے جاری جنگ میں امن کا بہترین موقع قرار دیا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر یہ توقع کی جارہی تھی کہ 29 فروری کو معاہدے کے چند ہفتوں میں مذاکرات کا آغاز ہوجائے گا تاہم شروع سے ہی اس ٹائم لائن میں تاخیر کے باعث خلل پڑنا شروع ہوگیا تھا۔

تاہم بعد ازاں 12 ستمبر کو طالبان اور افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیموں نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں بین الافغان مذاکرات کے لیے ملاقاتیں کی تھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website