counter easy hit

پاکستان کو اسلحہ کی فروخت کے معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی: امریکا

Marie Harf

Marie Harf

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو تقویت دینے کیلئے ہیلی کاپٹروں اور اسلحہ کی فروخت کے معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے بتایا کہ ایک ارب ڈالرز کے ہیلی کاپٹروں اور دوسرے فوجی آلات کی فروخت کا معاہدہ برقرار ہے اور پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کی روک تھام کیلئے تعاون میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون برقرار ہے اور اس حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ محکمہ خارجہ نے اس سے پہلے پاکستان کو 95 کروڑ بیس لاکھ ڈالرز مالیت کے ہیلی کاپٹر اور دوسرے فوجی آلات فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔