counter easy hit

پاکستان تمام ہمسائیوں سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، نیول چیف

Pakistan wants friendly relations with all neighbors, Naval Chief

Pakistan wants friendly relations with all neighbors, Naval Chief

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے کہا ہے پاکستان اپنے تمام ہمسائیوں سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کا اظہار ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت جاری ہے۔

کاکول میں پی ایم اے 35 ویں گریجویٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ کیڈٹس پر وطن کے دفاع کی مقدس ذمے داری عائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاریخ سیکورٹی فورسز کے کارناموں اور قربانیوں سے بھری ہے،سیکورٹی فورسز چیلنجز سےخوش اسلوبی سے نمٹ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاس آؤٹ ہونےوالے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتاہوں،کیڈٹس کی شاندار کارکردگی ان کے والدین اور انسٹرکٹرز کیلئے باعث فخر ہے،آج کی تقریب پاک فوج کی شاندار روایات کی عکاس ہے،دوست ممالک کے کیڈٹس کی شمولیت بھی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website