counter easy hit

پاکستان یونین ناروے کا اظہار تشکر: یوم آزادی کے پروگرام کے تمام شرکاء کے ممنون ہیں، قمراقبال

Qamar Iqbal

Qamar Iqbal

اوسلو(پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے یوم آزادی پاکستان کے پروگرام میں شریک ہونے والے تمام افراد سے اظہارتشکرکیاہے۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ ہم ہراس فرد کے مشکور وممنون ہیں جس نے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ہمارے میں شرکت کرکے اسے رونق بخشی۔

یادرہے کہ یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام تقریب سولہ اگست کو نارویجن دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ برگیڈیئر ڈاکٹرمحمد خان تھے اور معززمہمانوں میں کوئین کونسل برطانیہ کے رکن برسٹر صبغت اللہ قادری، اینکرپرسن پارس جہانزیب ، شاعراور اینکرپرسن وصی شاہ بھی شامل تھے۔چوہدری قمراقبال نے کہاکہ میں اپنی طرف سے اورپاکستان یونین ناروے کے پورے گروپ کی جانب سے تمام مہمانوں کا مشکورہوں۔

خاص طورپران مہمانوں کے سپاسگزارہیں جو پاکستان سمیت دیگر ممالک سے اس پروگرام میں شریک ہوئے۔بیرون ممالک سے آنے والے مہمانوں میں خاص طورپر بلجیم سے کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین علی رضاسیداور پی پی پی کے سینئررہنماء ملک اجمل، فرانس سے پی پی پی کے رہنماء ملک عبدالستار، چوہدری جاوید ماجرا، چوہدری اعجازساروکی، جماعت اسلامی گجرات کے امیرڈاکٹرطارق سلیم،سابق صدرگجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ، چیف ایڈیٹرگجرات لینک اور تصویری وطن امجدفاروق، گجرات ٹائمزکے وقاص احسان، اے آروائے کے ندیم بٹ، عابدندیم بٹ آف جلال پورجٹاں، کاروباری شخصیت چوہدری اصغرتیل والا، صحافی محموداختر، روزنامہ جذبہ (ویب اخبار) کے عارف علی عارف، پاک۔ناروے ٹائمزکے چیف ایڈیٹرمیاں محمد صفدر، ڈنگہ سے ممتازصحافی نثارمغل اورگجرات میڈیاویب سائیٹ کے چیف ایڈیٹرمرزایوسف، دی ایونٹس پاکستان کے ایم ڈی عباس فلکی قابل ذکرہیں۔

ان کے علاوہ ان اخبارات کے مالکان اور سٹاف سے بھی اظہارتشکرکیاگیاہے جو ہمیشہ یونین کے ساتھ تعاون کرتے رہتے ہیں۔ ان اخبارات میں یونس ساقی کی اخبارروزنامہ ڈاک، سید وقار گیلانی کی اخبارروزنامہ شانہ بشانہ، امجدفاروق کی گجرات لینک، بلال بابرکی اخبارڈیلی جلاوطن، مشتاق بٹ کی اخبار آئینہ انقلاب، خالدمغل کی اخبارروزنامہ آوازڈنگہ، سفیر وطن اور چیلنج ڈنگہ شامل ہیں۔قمراقبال نے اپنے بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ ہم نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے بھی مشکورہیں جس نے اپناقیمتی وقت نکال کر اس پروگرام کوکامیاب بنانے میں اپناکرداراداکیا ۔آئندہ بھی ہم ان کے تعاون اوررہنمائی کے منتظررہیں گے۔بیان کے مطابق، پاکستان یونین ناروے اپنے نارویجن پاکستانی بہنوں اوربھائیوں سے استدعاکرتی ہے کہ وہ یونین کو آئندہ بھی اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کرتے رہیں۔