counter easy hit

پاکستان نے یو اے ای کو 129 رنز سے شکست دے دی

Pakistan

Pakistan

نیپئر (یس ڈیسک) پاکستان نے یو اے ای کو 129 رنز سے شکست دے دی ، پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 339 رنز سکور کئے ، احمد شہزاد 93 رنز بنا کر نروس نائٹیز کا شکار ہوئے، حارث سہیل نے 70 ، صہیب مقصود نے 45 اور مصباح الحق نے 65 رنز کی اننگز کھیلی، یو اے ای کی جانب سے اے ایم گوروگے نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا محمد نوید نے ایک وکٹ حاصل کی، یو اے ای کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 210 رنز بنا سکی، شیمان انور 62 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

خرم خان 43، ایس پی پاٹیل 36 اور امجد جاوید 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے سہیل خان، وہاب ریاض اور شاہد آفریدی نے دو دو، راحت علی اور صہیب مقصود نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، میچ سے قبل شاہد آفریدی نے عمر اکمل سے کیچ نہ چھوڑنے کی جو درخواست کی تھی عمر اکمل نے اس پر عمل کیا احمد شہزاد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔