counter easy hit

پاکستان کے جڑواں بچوں کے جگر کا سعودی عرب میں کامیاب آپریشن

Twin Babies-liver Successful Operation

Twin Babies-liver Successful Operation

وقار نسیم وامق (الریاض) مالاکنڈ سوات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نثار غنی کی دو جڑواں بچیوں کے جڑے ہوئے جگر کا کامیاب آپریشن نیشنل گارڈ ہسپتال کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں خادم الحرمین شریفین کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا.

اس آپریشن کو ڈاکٹر عبداللہ الربیع کی سربراہی میں کیا گیا اور اس آپریشن میں خصوصی طور پر ڈاکٹر محمد امجد چوہدری نے اہم کردار ادا کیا ان کا تعلق اسلام آباد پمز ہے اور وہ خصوصی طور پر اس آپریشن کے لیے پاکستان سے تشریف آئے.

Twin Babies-liver Successful Operation

Twin Babies-liver Successful Operation

سفیرِ پاکستان منظورالحق نے موقع پر پہنچ کر براہ راست اس اہم آپریشن کی نگرانی کی اور پاکستانی عوام اور حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبدالعزيز کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی دلچسپی بدولت ان بچیوں کا آپریشن ممکن ہو سکا.

آپریشن کی کامیابی پر بچیوں کے والدین فرطِ جذبات سے خوشی میں زاروقطار رونے لگے جبکہ مملکت میں مقیم پاکستانیوں بے بهی اس آپریشن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا.