counter easy hit

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کا اجلاس

Pakistan Tehreek

Pakistan Tehreek

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کا اجلاس سابق ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ کی اقامت گاہ پر منعقد ہوا جس میں عیدالفطر کے بعد چلنے والی احتجاجی تحریک کے حوالے سے ضلع شیخوپورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور کارکنوں کی فہرستیں بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ممکنہ طور پر دھرنا اور ریلیوں نکالنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں سابق ایم این اے چوہدری محمد سعید ورک، سابق چیئرمین بلدیہ شیخوپورہ حاجی شفیق اشرفی، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی رانا عبدالسمیع خاں، معراج خالد گجر اور تحریک انصاف کے رہنماؤں منظور آصف ورک ، شیخ زین ندیم، ابوبکر مشتاق ورک ، عثمان اکرم ورک، عبدالمناف خان ، قیصر ذوالفقار بھٹی ایڈووکیٹ ، رانا زاہد خان ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔